تازہ ترین

پنجاب ،کے پی الیکشن التوا کیس کی سماعت مکمل ، سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائیگی

پنجاب ،کے پی الیکشن التوا کیس کی سماعت مکمل ، سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائیگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی میں الیکشن کے التوا سے معلق کیس کی سماعت گذشتہ رو ز مکمل ہوگئی اور فیصلہ محفوظ کرلیاگیا جو آض کسی بھی وقت سنایا جائیگا ۔سپریم کورٹ پھر پنجاب اور کے پی میںالیکشن جلد کرانے کا فیصلہ سنائے گی یاتمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، سب کیلئے قابل قبول فیصلہ آئے گا یا سیاسی خلیج مزید بڑھے گی تمام نظریں سپریم کورٹ کی جانب ہیں ۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر پنجاب اور کے پی کے انتخابات میں تاخیر کے مقدمے کا فیصلہ چھ سماعتو ں کے بعد گذشتہ روز محفوظ کیاتھا۔کیس کی پہلی تین سماعتیں پانچ رکنی بینچ نے کیں ، جسٹس امین الدین نے چوتھی اور جسٹس جمال مندوخیل نے پانچویں سماعت پر کیس سننے سے معذرت کی ، جس کے بعد اکتیس مارچ اور تین اپریل کو چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس اعجاز اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image