سیکریٹری تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ایک پرنسپل اور 10 اساتذہ کو معطل کردیاگیاہے ۔محکمہ تعلیم کے مطابق ایک پرنسپل اور 10 اساتذہ کی معطلی کیو جہ اسکولوں میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد نہ کیے جانے پر ہوئی ہے ۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق اسکولوں کو یوم آزادی سے متعلق تقریبات کا انعقاد کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔یاد رہے کہ آج پاکستان بھر میں آزاد ی کی 76 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔اس موقع پر ملک بھر میں اس دن کو ملی جوش و جذبے کیساتھ منانے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیاجارہاہے ۔شہدا ءکی قربانیوں کو بھی یاد اور انہیں خراج تحسین پیش کیاجارہاہے ۔
Leave feedback about this