جرائم

پشاور،بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ، 5افراد جاں بحق

پشاور،بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ، 5افراد جاں بحق

پشاور:پشاور میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔ حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں رات دو بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واقعہ کی ایف آئی ار ملک ارشد کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں، مقتولین کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ملک امان ناہید، مقصود، امداد اور رازم خان شامل ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image