لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سنگل بینچ نے نیب کا موقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا ، ان کی گرفتاری قانونی تھی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب ریمانڈ پر تھے ان کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طورپر درست نہیں ۔پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر کیسز بنا کر گرفتار کیاجاتا رہا ہے ، ایک کیس میں ضمانت کے بعد دوسرے نامعلوم کیس میں گرفتار کیاگیا ۔
Leave feedback about this