آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے ، مضبوط معیشت مضبوط دفاع کیلئے ناگزیر ہے ، باہمی تعاون سے پاک اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔یوم دفاع کے موقع پر بیان میں آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یوم دفاع وشہدا ہماری قومی عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے ، یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتاہے۔آرمی چیف نے کہا کہ 65 کی جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کو جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا، مذکورہ جنگ میں قومی اتحاد ودیکجہتی کا عظیم جذبہ دیکھنے میں آیا ،اسی جذبے سے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔
Leave feedback about this