لاہور:پاک بھارت کشیدگی کے باعث رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔گزشتہ ماہ جوہری طاقتوں کے درمیان 4 روز تک جاری رہنے والی شدید جھڑپوں اورسیز فائر کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخی بدستور قائم ہے جس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک اعلی عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ ہم نے ایشیاکپ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی، ہماری توجہ مکمل طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پھر انگلینڈ کے دورے پر مرکوز ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی معاملے پر کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا، بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ جب وقت آئے گا تب فیصلہ کریں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی بھی اس حوالے سے کسی قسم کی رائے دینے سے گریزاں ہیں، ایشیائی کرکٹ پر چھائی غیر یقینی کے سائے صرف ایشیا کپ تک محدود نہیں، اے سی سی نے سری لنکا میں شروع ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ایشیاکپ کو بھی ملتوی کر دیا ہے جبکہ وجوہات میں شدید موسم اور چکن گنیا وائرس کا پھیلاو بیان کیا گیا ہے۔
کھیل
پاک بھارت کشیدگی: ایشیا کپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان برقرار
- by web_desk
- جون 4, 2025
- 0 Comments
- 66 Views
- 1 ہفتہ ago

Leave feedback about this