اسلام آباد:پاکستان نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا،اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو فلسطین میں جارحیت اور نسل کشی پر جوابدہ ٹھہرائے۔
پاکستان فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی کامطالبہ کرتا ہے، پاکستان لبنان میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
تازہ ترین
پاکستان کی فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت، جنگ بندی کا مطالبہ
- by web_desk
- نومبر 29, 2024
- 0 Comments
- 34 Views
- 1 ہفتہ ago
Leave feedback about this