معیشت و تجارت

پاکستان کوڈالر کے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی،آئی ایم ایف

pakian imf

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات آئی ایم ا یف کی نمائندہ ایسٹرپریز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعدادوشمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا،پاکستان کو ڈا لر کے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔اپنے بیان میں نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹرپریز نے کہا کہ پاکستان سے9ویں جائزہ کے لئے مثبت بات چیت چل رہی ہے۔سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں پاکستان کو مختلف معاشی اعدادوشمار کو از سر نو مقرر کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹرپریز نے مزید کہا کہ پاکستان کو مالیاتی نظم وضبط اور خسارہ کو کنٹرول کرنے کے لئے اہداف کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا۔ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔پاکستان کوساتویں اور آٹھویں جائزہ کے لئے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے۔توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے لئے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image