تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر جیت کا سہرا اپنے نام کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے 20 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جواب میں قومی ٹیم نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ کونوے نے 36 ، مارک چیپمین نے 32 جبکہ ولیمسن نے 31 رنز جوڑے ۔ پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 3 جبکہ محمد نواز اور محمد وسیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے کامیابی سمیٹی ۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا زبردست فاتحانہ آغاز کیا تھا ۔
ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے ۔
ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم 22 ، شان مسعود 31 ، حیدر علی 6 ، افتخار احمد 13 ، آصف علی 4 اور محمد نواز 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں باؤلر رہے جبکہ حسن محمود ، نسم احمد اور مہدی حسن نے ایک ، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی ۔
اس موقع پر لیگ سپنر شاداب خان نے کہا کہ مجھے آج اُوپر کے نمبر پر بھیجا گیا جس کا ٹیم کو فائدہ ہوا، پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اُوپر کے نمبرز پر کھیل چکا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے باؤلر کو پریشر میں رکھ زیادہ سے زیادہ رنز بنائے جائیں۔
Leave feedback about this