معیشت و تجارت

پاکستان میں 15 سے 20 روز میں روسی تیل ہوگا،مصدق ملک

پاکستان میں 15 سے 20 روز میں روسی تیل ہوگا،مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگلے 15 سے 20 روز میں پاکستان میں روسی تیل ہوگا۔سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازعات کوتھمنا ہوگا ، رکنا ہوگا ایسے تو کریانہ کی دکان نہیں چلتی ، آپ ملک کیسے چلاسکتے ہیں ؟گیس پر 1700 ارب کا گردشی قرضہ تھا ، ہم نے اس گردسی قرضے کو صفر کردیا ، ایل این جی پر بھی گردشی قرضے کو صفر کردینگے ۔مقصد ملک نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار 2 روسی وزیر 86 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ، روس سے رعایتی قیمت پر تیل مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کیے جارہے ہیں حالات کو بہتر کرنے کیلئے مشکل فیصلے کیے جارہے ہیں آگے بڑھنے کیلئے ہمیں چھوٹے کاروبار کرنیوالوں کو پروموٹ کرنا ہے ۔وزیر مملکت نے کہاکہ بجٹ میں چھوڑ کاروبار کرنیوالوں کو سہولتیں دینے پر غور کررہے ہیں ہم نے تاپی گیس منصوبے سے سستی گیس لانی ہے اس پر تیزی سے کام کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے