اسلام آباد:پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو وزیرِ اعظم ہاس پہنچے تھے جہاں وزیراعظم شہبا شریف نے انکا استقبال کیا۔بیلاروسی کے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے انعقاد کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آپ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ شہباز شریف اور بیلاروسی صدر الیگزانڈر لوکاشینکو کی دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔پاکستان اور بیلاروس کے مابین تعاون کی مختلف مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دونوں رہنما مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔
تازہ ترین
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
- by web_desk
- نومبر 26, 2024
- 0 Comments
- 36 Views
- 1 ہفتہ ago
Leave feedback about this