تازہ ترین معیشت و تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 61000 پوائنٹس کی سطح بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 61000 پوائنٹس کی سطح بحال

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے جس سے مارکیٹ 61000 پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی۔حصص بازار میں دو روز کی شدید مندی کے بعد گزشتہ روز شروع ہونے والا تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔ PSX نے ٹریڈنگ کے آغاز میں 386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا، انڈیکس کو 61,000 پوائنٹ کی سطح پر بحال کیا۔جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 386 پوائنٹس کے اضافے سے 61,249 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی دن کا آغاز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی سے ہوا اور ڈالر 282 روپے 02 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں قیمت مزید کم ہو کر 281 روپے 83 پیسے ہوگئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image