آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی، بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 54 رنز بناکر نمایاں رہے
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شکیب الحسن اور نور الحسن صفر، لٹن داس 10، سومیا سرکار 20، عفیف حسین 14، مصدق حسین 5، تسکین احمد 1 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کیرنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط آغاز فراہم کیا، جس کے باعث قومی ٹیم ابتدا سے پریشر میں نظر آئی۔کپتان بابراعظم ایک بار پھر اوپننگ میں ناکام رہے، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائے، محمد رضوان 32 جبکہ محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئےمیچ کے اختتامی لمحات میں نوجوان بلے باز محمد حارث نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 18 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود بھی 24 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، عبادت حسین اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Leave feedback about this