تازہ ترین معیشت و تجارت

ٹیرف مذاکرات، وزیر خزانہ کا امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ

ٹیرف مذاکرات، وزیر خزانہ کا امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی نمائندے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نکتہ نظر کا تبادلہ کیا اور آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔وزارت خزانہ نے کہا کہ فریقین نے مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image