لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں، انہوں نے اپنے پیغام ان سب کیلئے دعا مغفرت کی جو سڑک حادثات کی وجہ سے جدا ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ کسی کے گھر کا چراغ نہ بجھے، حادثات سے بچا کیلئے 600 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی تیزی سے جاری ہے۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کے لئے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں، مخصوص خدمت مراکز پر ٹریفک پولیس ماہرین کی نگرانی میں ڈرائیورز ٹریننگ پروگرامز جاری ہیں۔ٹریفک ایکسیڈنٹ متاثرین کے لئیریسکیو 1122 سروسز کو مزید اپ گریڈ کر رہے ہیں، اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پرعمل درآمد عادت بنائیں۔
پاکستان
ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے:مریم نواز
- by web_desk
- نومبر 17, 2024
- 0 Comments
- 74 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this