پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب،وزیر توانائی بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ دینگے

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب،وزیر توانائی بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ دینگے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔وزیر خزانہ اسحق ڈار معیشت پر اور وزیر توانائی خرم دستگیر بجلی بریک ڈاؤن پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امورپر بھی اجلاس میں بات کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بجلی کے ایک بڑے بریک ڈاؤن کے سبب ملک تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا تھاکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اگلے 12گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طورپر بحال ہوجائے گی تا ہم 16گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود مکمل طورپر بجلی بحال نہ ہوسکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے