وفاقی وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کا عزم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وفاقی وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کا عزم

وفاقی حکومت کا 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔آئی ایم ایف معاہدہ ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں سے متعلق اصلاحات جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو پیداواری اور برآمدی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے، آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی جبکہ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دیگا۔منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی کے تحت 1 ارب ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

 

Exit mobile version