وفاقی حکومت کے سول ملازمین کیلئے کم ازکم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی گئی ۔وزارت خزانہ نے سول ملازمین کیلئے خصوصی الاﺅنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کم ازکم ماہانہ اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 ءسے ہوگا، وفاقی سول ملازمین کو کم ازکم اجرت یا گراس سیلری 32 ہزار ملے گی ۔وزارت دفاع کے سول یا کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بھی کم ازکم تنخواہ 32 ہزار مقرر کی گئی ہے ۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس کا وفاقی حکومت کے بیرون ملک تعینات سول ملازمین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ نئے بجٹ میں کم ازکم ماہانہ اجرت 32 ہزار روے مقرر کی گئی تھی ۔
معیشت و تجارت
وفاقی حکومت کے سول ملازمین کیلئے کم ازکم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر
- by web_desk
- نومبر 8, 2023
- 0 Comments
- 548 Views
- 11 مہینے ago
Leave feedback about this