پاکستان معیشت و تجارت

وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی کی قیمت میں بھی کمی لانے کی خوش خبری سنا دی

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے بجلی کی قیمت میں بھی کمی لانے کی خوش خبری سنا دی، ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے ہو گی۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ رواں مہینے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے رکھی جائے گی۔

انھوں نے کہا ہے کہ تھرکول سے پیدا ہونے والی بجلی ملک کے لیے تحفہ ہے، دسمبر میں تھرکول سے بجلی پیداوار 1320 میگاواٹ اور آئندہ سال موسم گرما تک 2640 میگاواٹ ہو جائے گی، بجلی قیمت میں بھی بتدریج کمی لائیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ اسلام کوٹ، حیدر آباد ریل لنک سے ملک بھر میں سستے کوئلہ کی ترسیل ممکن ہو گی، دنیا سے 400 ڈالر فی ٹن کی قیمت پر ملنے والا کوئلہ تھر سے 40 ڈالر فی ٹن میں دستیاب ہو گا، تھرکول سے گیس اور سیمنٹ سمیت دیگر صنعتوں کو بھی فائدہ ہو گا۔

پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تھر میں 330 میگاواٹ کے حبکو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا، ابتدائی تخمینہ کے مطابق تھر میں 175 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

خرم دستگیر خان کے مطابق عوام کو بجلی کی فراہمی میں ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے، جون کے مہینے کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 89 روپے تھی، جو اگست کے بلوں میں شامل کی گئی، رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صرف 22 پیسے ہو گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image