تازہ ترین

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے جیلانی پارک میں ”گل دادی نمائش”کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے دن رات کام کر کے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالا: مریم نواز

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل دادی اور پی ایچ اے کمرشل نرسری کا افتتاح کیا اور گل دادی کی مختلف اقسام کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے خوبصورت آسٹریلین طوطے دیکھ کر اظہار مسرت کیا، اس موقع پر مریم نواز نے مختلف سٹال دیکھے جبکہ عوام کو کھانے پینے کی اشیا رعایتی نرخ پر مہیا کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے گل دادی کی مختلف رنگا رنگ اقسام میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے گل دادی سے بننے مختلف ماڈلز کا معائنہ کیا، مریم نواز نے گل دادی سے بنے اونٹ کے ماڈل اور پھولوں سے لدی بگھی کے سامنے تصویر بھی بنوائی۔
وزیر اعلی نے سٹالز سے چائے بنوائی اور پودوں کا جائزہ لیتے ہوئے پیس للی اور ایئر پلانٹ کے پودوں میں دلچسپی کا اظہار کیا، انتظامیہ کی جانب سے انہیں زیتون کے مقامی پودے بھی دکھائے گئے جبکہ وزیر اعلی کوانار، بون سائیکے پودے کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر مہمانوں نے الیکٹرک کارٹ میں سواری بھی کی، مریم نواز کا کہنا تھا کہ پھول امن اور محبت کی علامت ہیں، لاہور اور دیگر شہروں کے لوگ گل دادی کی نمائش دیکھنے ضرور آئیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image