پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، 4 نکاتی ایجنڈے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 4 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں یوم عاشور کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان کی منظوری دی گئی، قرار دیا گیا کہ پنجاب میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، جبکہ حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بند رہے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ وزراء و مشیر کابینہ متعلقہ اضلاع میں سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے، وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور ذمہ دار ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ یوم عاشور پر ضلعی سطح پر باقاعدگی سے بیٹھکیں کی جائیں، اس سلسلے میں ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کے ارکان متحرک کردار ادا کریں، نیز تمام جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کابینہ کو سختی سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت و تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہو گی، ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image