پاکستان

وزیراعظم کی 2 روزہ دورے پر قازقستان آمد، سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر قازقستان پہنچ گئے، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد شہبازشریف کے ہمراہ ہے، وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قازقستان پہنچ گئے، قازقستان کے نائب وزیراعظم نورسلطان بایوف نے پاکستانی وزیراعظم کا استقبال کیا، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، مصدق ملک سمیت کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اور کل 13 اکتوبر کو سیکا سمٹ سے خطاب بھی کریں گے، میاں شہباز شریف دورہ قازقستان کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، علاقائی اورعالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر بھی اجاگر کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image