تازہ ترین

وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ، بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا

افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارتی حملے کی تفصیلات بارے بتایا، انہوں نے مشکل وقت میں ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاں کو سراہتے ہیں، ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔پاک افواج نے دشمن کو پیشہ ورانہ مہارت سے پسپا کیا، ہماری مسلح افواج دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image