تازہ ترین

وزیراعظم امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: (وزیراعظم شہباز شریف امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر، سپیکر اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ و دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ کریں گے اور گرینڈ جرگے میں بھی شرکت کریں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گورنر اور وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزرا بھی جرگے میں مدعو ہیں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی جرگے میں مدعو کیا گیا ہے جرگے میں بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image