بھارت کے ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما سندیپ دیش پانڈے نے پاک بھارت ورلڈکپ 2023 میچ پر سوالات اٹھادیئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے رہنما سندیپ دیش پانڈے نے 2023 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ہمارے فوجیوں کو مارا، کیا ہم ایسی قوم کے ساتھ کھیلنا چاہیں گے؟، جب ایسے میچ ہوتے ہیں تو شائقین اپنے جھنڈے لے کر آتے ہیں، کیا ہمیں یہ برداشت کرنا چاہیے؟۔ایم این ایس ہندو انتہا پسند جماعت کی بنیاد بال ٹھاکرے کے بیٹے راج ٹھاکرے نے رکھی تھی، یہ پارٹی “ہندوتوا” کے نظریے پر چلتی ہے جبکہ مسلمانوں اور پاکستان سے شدید اختلافات رکھتے ہیں۔
Leave feedback about this