واشنگٹن : امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ ہم لبنان میں اگلے صحیح قدم کے بارے میں اسرائیلیوں سے بات کرتے رہتے ہیں، امریکہ حزب اللہ کی قیادت کے خلا کو پر کرنے کی کوششوں کو دیکھنے کا انتظار کر رہا ہے۔ حزب اللہ یا ایران کے ساتھ ہمہ گیر جنگ شمالی اسرائیل میں آبادی کو بحفاظت ان کے گھروں میں واپس بھیجنے کا راستہ نہیں ہے،وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے پرعزم ہے ، امریکا خطے میں اپنے مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔
Leave feedback about this