نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ، کیوی ٹیم دورے کے دوران پانچ ونڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ، کیوی ٹیم کوسخت سکیورٹی میں لاہور ائیرپورٹ سے نجی ہوٹل پہنچا دیا گیا نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررے ہیں ، مہمان ٹیم دو دن آرام کے بعد تیرہ اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کریگی ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی اسی روز ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائیگادوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 کو اور تیسرا 17 اپریل کو لاہو ر میں ہی کھیلا جائیگاراولپنڈی اور کراچی میں میچز کے ٹکٹوں کو فروخت آج سے شروع ہوگی ، میچز کے ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے

Leave feedback about this