کرکٹ شائقین کا انتظار ختم ہوا، نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں سال پاکستان آئے گی۔ کیوی ٹیم کا دورہ دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں کیوی ٹیم 27 دسمبر سے 15 جنوری تک پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں مہمان ٹیم اور گرین شرٹس کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ کھیلے جانے والے ون ڈے میچز کو آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کےلیے شمار کیا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں کیوی ٹیم 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں نیوزی لینڈ اور پاکستان پانچ پانچ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز میں آمنے سامنے ہوں گے۔
Leave feedback about this