نیشنل گرڈ میں خرابی،ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

نیشنل گرڈ میں خرابی،ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

نیشنل گرڈ میں خرابی،ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

نیشنل گرڈ میں خرابی،ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

اسلام آباد:نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مکمل فراہمی میں 24گھنٹے لگ سکتے ہیں۔وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح7:34پر نیشنل گرڈ کی سٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا،سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے،وارسک سے گریڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرج بحال کردیئے گئے ہیں۔

Exit mobile version