تازہ ترین

نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر،پرویز الٰہی،حمزہ شہباز کے پاس مشاورت کیلئے آج آخری روز

نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر،پرویز الٰہی،حمزہ شہباز کے پاس مشاورت کیلئے آج آخری روز

لاہور:نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آئینی وقت آج رات10بجکر10منٹ پر ختم ہوجائے گا۔گورنرپنجاب نے14جنوری کو شب وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن کو مشاورت کے لئے خط لکھا تھا۔اپوزیشن کے نام تاحال سامنے نہیں آسکے جبکہ حکومتی اتحاد نے احمد نواز،سکھیرا،ناصر کھوسہ اور نصیر خان کے نام گزشتہ روز گورنر کو تجویز کردیئے تھے۔گورنر پنجاب نے یہ نام اتفاق رائے کے لئے اپوزیشن لیڈر کو بھی بھجوا دیئے تھے جبکہ ان ناموں میں ناصر کھوسہ ذمہ داری لینے سے معذرت کرچکے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کے نمائند ے ملک احمد خان نے گزشتہ روز فون پر وزیر اعلیٰ پرویز ا لٰہی سے رابطہ کیا تھا جس پر ملک احمد خان نے اپوزیشن کی جانب سے جلد نام بھجوانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image