تازہ ترین

نو مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا ، آئی ایس پی آر

نو مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا ، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کو سیاسی طور پر متحرک اور برین واش شدہ شرپسندوں نے بغاوت کی اور جان بوجھ کر ریاستی اداروں کے خلاف تشدد کا سہارا لیا، جان بوجھ کر ریاست کی مقدس علامتوں اور قومی ورثے کو پامال کیا۔ جس کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو افواج پاکستان نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تخریب کاروں اور ان کے ماسٹر مائنڈز کے گھنانے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ یہ تنازعات کو ہوا دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image