جرائم

نقیب اللہ محسود قتل کیس:ایس ایس پی راؤ انوار،ڈی ایس پی سمیت18ملزمان بری

نقیب اللہ محسود قتل کیس:ایس ایس پی راؤ انوار،ڈی ایس پی سمیت18ملزمان بری

کراچی:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے5سال بعد ہائی پروفائل نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے،سابق ایس ایس پی راؤ انوار،ڈی ایس پی قمر سمیت18ملزمان کو باعزث بری کردیا۔نقیب اللہ کے ورثاء نے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر16نے ہائی پروفائل نقیب اللہ قتل کیس کا سلسلہ سنا دیا جس میں استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔عدالت نے ملزمان کو فری کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کے خلاف شواہد ناکامی ہیں جو مقدمہ پولیس نے درج کیا تھا استغاثہ اسے ثابت کرنے میں ناکام رہا۔عدالت کے مطابق استغاثہ کے دو گواہوں حضرت علی اور قاسم کے بارے میں استغاثہ ثابت نہیں کرسکا کہ یہ نقیب اللہ کے ساتھی تھے۔استغاثہ نے کہا کہ مقابلہ مبینہ تھا،نقیب اللہ سمیت 4افراد کا قتل ہوا لیکن جن لوگوں کو ملوث کیا گیا ان میں سے کسی کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جاسکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image