اسلام آباد:نئے وفاقی بجٹ کا حجم 17.5 کھرب روپے مقرر کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔مالی سال 26-2025 کیلئے ایف بی آر ہدف 14.1 کھرب روپے ہوگا، اس سے قبل ایف بی آر ہدف 14.3 کھرب روپے تھا، آئی ایم ایف مشاورت سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تیار کیا گیا ہے، دفاعی بجٹ، سود ادائیگی، ترقیاتی بجٹ اور اخراجات کو فائنل کر لیا گیا ہے۔
معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کیلئے تیار بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دے دی۔شیئرز کے منافع اور چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھایا جائے گا، چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد ہوگا۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کفایت شعاری اقدام پر سخت عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہے، وفاقی وزارتوں اور محکموں میں نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی ہوگی، آئندہ مالی سال کا بجٹ تخمینہ رواں مالی سال سے کم لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ تخمینہ تقریبا 1.3 کھرب روپے کم لگایا گیا۔
Leave feedback about this