میسی کی تعریفوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی ایک بار پھر فیفا کے بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب ہوگئے ہیں۔لیونل میسی 2023 کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے تیسری بار سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔مجموعی ووٹنگ کے بعد ایرلنگ ہالینڈ اور میسی کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔ میسی اور ہالینڈ کے پوائنٹس 48، 48 تھے اور فیفا ایوارڈ رولز کے مطابق میسی کو دوسرے کپتانوں کی پہلی پسند ہونے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔لیونل میسی نے اس سے قبل یہ ٹائٹل 2019 اور 2022 میں جیتا تھا۔

Leave feedback about this