انٹرٹینمنٹ

میرے ساتھ جو کچھ ہوا ، اسے معاف کرکے آگے بڑھ گئی ہوں ، پریانکا چوپڑا

میرے ساتھ جو کچھ ہوا ، اسے معاف کرکے آگے بڑھ گئی ہوں ، پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈانڈسٹری سے متعلق کئی انکشافات کئے تاہم اب انہوں نے ان کی وضاحت پیش کردی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی پرائم ویڈیو سیریز Citadel کی پروموشن میں مصروف ہیں اس دوران ان سے پوڈ کاسٹ میں بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق کئے گئے انکشافات کے حوالے سے سوال کیاگیا ۔بھارتی اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے بالی ووڈانڈسٹری میں کام کے حوالے سے تجربات سے متعلق اب لب کشائی کیوں کی جب کہ وہ انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں؟پریانکا چوپڑا نے میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ آج میں اپنی زندگی میں ایک بہتر جگہ پرہوں اور اس مقام پر پہنچ چکی ہوں جہاں سے واضح طورپر اور باآسانی اس بارے میں بات کرسکتی ہوں اپنے جذبات کا کھل کے اظہار کرسکتی ہوں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image