انٹرٹینمنٹ

میری دنیا ہی اجڑ گئی: مودی جی یہ کیا کر دیا، اکانٹ بلاک ہونے پراشنا شاہ کا طنز

میری دنیا ہی اجڑ گئی: مودی جی یہ کیا کر دیا، اکانٹ بلاک ہونے پراشنا شاہ کا طنز

کراچی:پہلگام حملے پرمودی سرکار کے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرنے کے بعد بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے متعدد پاکستانی کرکٹرز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹ بھارت میں بلاک کر دیئے ہیں۔جن پاکستانی اداکاراوں کے بھارت میں انسٹاگرام اکاونٹس بند کئے گئے ہیں ان میں معروف اداکارہ اور میزبان اشنا شاہ بھی شامل ہیں، اشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے اس بچگانہ اور مضحکہ خیز اقدام کا دلچسپ اندازمیں جواب دیا ہے۔
اشنا شاہ نے طنزا لکھا کہ میری دنیا ہی اجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر دیا اداکارہ نے ٹوٹے دل اور رونے کے ایموجیز بھی استعمال کئے۔اشنا شاہ کے اس طنزیہ وار کو سوشل میڈیا نے کافی سراہا اور ایک صارف نے لکھا کہ کاش یہ طنز مودی کو سمجھ میں آجائے، ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ جنہیں سمجھا رہی ہیں وہ عقل کے کچے ہیں اور اگر نہیں ہوتے تو کبھی یہ مضحکہ خیز کام نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ بھارت میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور علی ظفر سمیت متعدد فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کردیئے گئے ہیں، اس سے قبل مودی سرکار نے بھارت میں مقبول پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بند کر دیئے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image