تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترامیم میں کیا کردار ہوگا،کچھ نہیں کہہ سکتا، عمران خان

عمران خان و دیگر پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں 19اکتوبر کو فردجرم عائد ہوگی

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی حمایت میں مولانا فضل الرحمان کے کردار کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر پی ٹی آئی کے بانی نے اپنے چہرے پر خاص تاثر دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا کا کردار ادا کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا مولانا فضل الرحمان کو آپ سے بڑا لیڈر دکھا رہا ہے۔ ذرا وضاحت فرمائیں؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام قوتیں جو ملک میں جمہوریت قائم کرنا چاہتی ہیں انہیں متحد ہونا ہوگا، مولانا فضل الرحمان بھی ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image