پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم میں مذہب کاعنصر خاصا نمایاں ہے جبکہ احسن خان کی رائے کے مطابق موجودہ ٹیم ایک بہت اچھی ٹیم ہے اشناشاہ اور اداکار احسن خان سے مختلف موضوعات پر دلچسپ سوال کیے اور اسی دوران شعیب اختر نے یہ بھی پوچھا کہ پاکستان ٹیم کو دیکھ کر پہلا تاثر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے ؟سوال کے جواب میں اشنا شاہ نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں نے کبھی ٹیم کو اس گہری نگاہ سے نہیں دیکھا میری پرورش کینیڈا میں ہوئی میں نے لیجنڈز کرکٹرز کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا اس لیے میں اس ٹیم کا موازنہ پچھلی ٹیموں سے نہیں کرسکتی لیکن اتنا کہوں گی کہ موجودہ ٹیم نے ایک نظریے کے تحت اچھا مقام حاصل کیا ہے ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
موجودہ قومی ٹیم میں اتحاد سمیت سب کچھ ہے جو اچھی چیز ہے ، اشنا شاہ
- by web_desk
- نومبر 6, 2023
- 0 Comments
- 110 Views
- 4 ہفتے ago

Leave feedback about this