تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری سلمان شہباز کا وطن واپسی کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔سلمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے انہوں نے وکیل امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔نومبر2020کے ایف آئی اے لاہور سرکل کے مقدمہ میں درخواست دائر کی گئی،ڈی جی ایف آئی اے ودیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بزنس مین ہوں منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا جبکہ منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے ا ور بے بنیاد ہیں،بزنس مین ہونے کے ناظے تمام شیئرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔سلمان شہباز نے کہا کہ27اکتوبر2018سے برطانیہ میں ہوں لیکن کبھی ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا۔ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا،ایف آئی اے نے میرے خلاف مقدمہ میری غیر حاضری میں درج کیا۔2018میں بیرون ملک گیا جبکہ2020میں مقدمہ بنا اور اس کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا لہٰذا عدالت دو ہفتے کی حفاظی ضمانت منظور کرے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image