خاص خبریں

منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دیدی

منی لانڈرنگ کیس:ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دیدی

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں کلین چپ مل گئی۔سپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہبازکی عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی،جس میں سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر پیش ہوئے۔ایف آئی اے نے دوران سماعت سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کردیا جس میں انہیں بے گناہ قرار دیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے اور کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے،ایف آئی اے نے کہا کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے