اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری سمیت دیگر نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا۔ معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک28 اکتوبر تک ملک میں قیام کریں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔ اعلی حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
Leave feedback about this