موسم

ملک کے بالائی اور مغربی علاقو ں میں آج بارش کاامکان

ملک کے بالائی اور مغربی علاقو ں میں آج بارش کاامکان

اسلام آباد: گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں آج سے مغربی ہوائیں داخل ہوکر بارشیں برسائیں گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب ،کے پی اور کشمیر میں آج سے 26 مئی کے دوران بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ ،قلات ، خضدار پنجگور میں گردآلود ہوائیں چلنے کیساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ صوبے کے کچھ اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔اسلام آباد ،مری گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ، چکوال میں آندھی اور جھکڑ چلنے کیساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقدمات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے