وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے اداروں کی نجکاری ضروری ہے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے ایجنڈے میں نجکاری شامل ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہوگی، ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ ہم صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی، توانائی اور نجکاری پر کام کرنا ہے، کہیں سے ٹیکس نیٹ شروع کرنا ہے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، کل سے مذاکرات شروع ہوں گے، آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا، پورا کریڈٹ نگراں حکومت کو جاتا ہے، اس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم اس وقت میکرو اکنامک استحکام دیکھ رہے ہیں، روپے کی قدر مستحکم ہے اور مہنگائی کم ہو رہی ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پری بجٹ کانفرنس 2024-25 کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر محمد اورنگزیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن بھی موجود تھے۔کانفرنس میں صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرم شیخ نے بھی شرکت کی۔
پاکستان
تازہ ترین
ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے ، وزیر خزانہ
- by web_desk
- مئی 12, 2024
- 0 Comments
- 236 Views
- 7 مہینے ago
Leave feedback about this