انٹرٹینمنٹ

مس ورلڈ 2025 کا تاج تھائی حسینہ اوپل سچاٹا کے سر سج گیا

مس ورلڈ 2025 کا تاج تھائی حسینہ اوپل سچاٹا کے سر سج گیا

حیدر آباد:تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ اوپل سچاتا چوانگسری نے 72ویں مس ورلڈ 2025ئ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔حسن کا بین الاقوامی مقابلہ بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ہوا، جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناو¿ں نے حصہ لیا جبکہ برطانوی حسینہ شارلٹ دستبردار ہو کر واپس انگلینڈ چل گئی تھیں، برطانوی حسینہ کے مطابق بھارت میں حسیناو¿ں سے طوائفوں جیسا سلوک کیا جا رہا تھا۔
تھائی حسینہ اوپل چوانگسری کو گزشتہ سال کی مس ورلڈ چیک ریپبلک کی کرسٹینا پشکوا نے تاج پہنایا، مقابلے کی پہلی رنر اپ ایتھوپیا کی ہاسٹ دیرجے ادامسو رہیں جبکہ پولینڈ کی ماجا کلائیڈا اور مارٹینیک کی اوریلی جوآچم بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ صرف میری ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہر ا±س لڑکی کا خواب ہے جو دنیا میں آواز بلند کرنا چاہتی ہے اور تبدیلی لانا چاہتی ہے۔
تھائی حسینہ اوپل سچاٹا نے مزید کہا کہ وہ مس ورلڈ کے عالمی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی مہم کو دنیا بھر میں وسعت دیں گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image