تازہ ترین

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان

ایم کیو ایم اور ن لیگ نے مشترکہ انتخابی حکمت عملی پر اتفاق کرتے ہوئے ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،شہباز شریف کی دعوت پر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے رائیونڈ میں ن لیگ کے قائد نوا ز شریف سے ملاقات کی ۔ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی ، فاروق ستار اور مصطیٰ کمال شامل تھے جبکہ ن لیگ کی طرف سے ملاقات میں شہباز شریف ، مریم نواز ، سعد رفیق اور پرویز الٰہی بھی شریک ہوئے۔ایک گھنٹے سے زائد کی اس ملاقات میں عام انتخابات ، انتخابی اتحاد اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ اس دوران پاکستان کے عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image