مسجد الحرام میںپہلی بار نمازیوں کے بچوں کیلئے دیکھ بھال کی سہولت متعارف کرادی گئی سعودی حکومت کے تعاون اور ان کی نگرانی میں رمضان المبارک کے وسط میں پہلی بار نمازیوں کے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس سہولت کا انتظام مسجد الحرا کی تیسری سعودی توسیع میں کیاگیا ہے ۔اس مرکز میں عمر ہ زائرین اور نمازیوں کے بچوں کے چھ برس سے کم عمر کے تقریباً اسی بچوں کی دیکھ بھال کا انتظام کیاگیا ہے تاکہ والدین بے فکر و کر اپنی عبادات ادا کرسکیں ۔یہ مرکز24 گھنٹے کام کرتا ہے یہاں بچوں کیلئے سونے اور کھیلنے کے کمرے بنائے گئے ہیں جبکہ ماہرین بھی بچوں کی نگرانی کیلئے ہر وقت موجود ہوتے ہیں ۔
Leave feedback about this