تازہ ترین

مریم نواز کا مہنگائی کے سدباب کیلئے موثر کریک ڈاؤن کا حکم

مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لئے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، مریم نواز نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مثر مہم چلانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں طور آویزاں کرنے کا حکم دیا اور ضروری اشیائے خور ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے کارروائی کی ہدایت کی، وزیراعلی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا بھی حکم دیا۔مریم نواز نے اشیائے ضروریہ کے نرخوں بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جامع رپورٹ پیش کرنے ، اشیائے خورو نوش کے نرخ او رمعیار کو ہر صورت یقینی بنانے اور فوڈ اتھارٹی کو کھانے پینے کی اشیا کا معیار یقینی بنانے کے لیے کریک ڈان کا حکم دیا، مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو روٹی اور آٹے کے نرخ پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ رمضا ن المبارک میں پھلوں او رسبزیوں کی فراہمی اور نرخوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی ، پھلوں او رسبزیوں کے نرخ بڑھانے والو ں کے خلاف مثر قانونی کارروائی کی جائے ، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کرے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image