کراچی:سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان ثمن انصاری نے کہا ہے کہ ایک مرد کے لیے ایک بیوی کو خوش رکھنا ہی مشکل ہوتا ہے تو وہ دوسری بیوی کو کیسے سنبھال سکتا ہے؟ثمن انصاری نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات کئے ہیں، ان کی پہلی شادی 16 سال چلی تھی، شوہر نے طلاق کے فوری بعد ہی دوسری شادی کرلی تھی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ شوہر نے اتنی جلدی دوسری شادی کی جس سے میرا شک یقین میں بدل گیا کہ اس خاتون کے ساتھ ان کے پہلے سے تعلقات تھے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک مرد کے لیے ایک بیوی کو خوش رکھنا ہی مشکل ہوتا ہے تو وہ دوسری بیوی کو کیسے سنبھال سکتا ہے؟ایک سوال کے جواب میں ثمن انصاری نے مشورہ دیا کہ مرد کو پہلی شادی کے وقت ہی نکاح میں لکھ دینا چاہیے کہ واضح کردے کہ وہ دوسری شادی بھی کرے گا، دوسری شادی کا فیصلہ شوہر اور پہلی بیوی کے درمیان باہمی اتفاق اور نہایت سمجھداری سے طے ہونا ضروری ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کئی خواتین کو مرد کی ایک سے زیادہ شادیوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتایا کہ پہلے شوہر سے طلاق کے بعد مجھے بچے بھی سنبھالنے تھے اور اپنے کیریئر پر بھی توجہ دینی تھی اس لیے شادی کا خیال نہیں آیا۔
انٹرٹینمنٹ
مرد کیلئے ایک بیوی رکھنا ہی مشکل ،دوسری بیوی کو کیسے سنبھال سکتا ہے: ثمن انصاری
- by web_desk
- مئی 15, 2025
- 0 Comments
- 150 Views
- 1 مہینہ ago

Leave feedback about this