متروکہ وقف املاک بورڈ کا شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس، پولیس سے معاونت طلب پاکستان Roze News
پاکستان

متروکہ وقف املاک بورڈ کا شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس، پولیس سے معاونت طلب

متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا، لال حویلی خالی کرنے کے لیے پولیس سے معاونت طلب کی گئی ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان کی طرف سے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی کے ساتھ ساتھ متروکہ وقف املاک کی 7 اراضیوں سے بے دخلی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں لکھا ہوا ہے کہ زیر قبضہ اراضیاں 7 دن میں خالی کریں، ورنہ آپ کو پولیس کی معاونت سے بے دخل کیا جائے گا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے، خط میں 7 اراضیاں خالی کرانے کے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹ مقدمے کی متعدد سماعتیں ہو چکیں، شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق ابھی تک کوئی مستند دستاویزات پیش کرنے میں ناکام ہیں۔

Exit mobile version