جرائم

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2کارندے گرفتار

کشتی حادثہ

کوہاٹ:ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔ایف آئی اے کوہاٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کی شناخت حبیب الرحمان اور نوید احمد کے نام سے ہوئی، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی سمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 متاثرین جاں بحق ہوئے، ملزمان نے شہزاد حسین نامی شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے 37 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزمان نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد متاثرین سے بھاری رقوم وصول کیں، ملزمان کے دیگر ساتھی واجد علی اور شاہ فیصل اٹلی سے گینگ کو آپریٹ کر رہے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فون برآمد کر لئے گئے، ملزمان کے موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی ملی ہیں، ملزمان کے زیر استعمال 3 بینک اکانٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔لیبیا میں متاثرین کو سیف ہاسسز میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا، ملزمان نے بعد ازاں دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image